Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درد سے رشتہ

By: Bakhtiar Nasir

درد سے رشتہ ہو گیا ہے
میرا اپنا آپ کھو گیا ہے

جانے والے نے اب آنا کہاں
رونا اس کا کیا جو گیا ہے

ان نالوں کا ہونا اثر نہیں
جذبہ توکھی کا سو گیا ہے

مسکراتا رہے یونہی سدا‘ جو
غم کا ببیج بو گیا ہے

دھڑکن بھی لگتی ہے اجنبی
سانس سے لے خوشبو گیاہے

اسے بھول جانا ہی اچھا
جو کسی کا ہو گیا ہے

اندھیرے سے اجالے کو نکالو ناصر
وہ یونہی اس کو سمو گیا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore