Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم تیرے راز چھپا کر چلے

By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ

ہم رسم الفت ادا کر چلے وفا کر چلے
خود کو ہم فنا کر چلے وفا کر چلے

اپنے نام کی شمع ہم آج تیری بزم میں
خون دل سے جلا کر چلے وفا کر چلے

تم نے تو ہمیں زمانے میں کیا رسوا لیکن
ہم تیرے راز چھپا کر چلے وفا کر چلے

ہم تیرے شہر نہ پھر کبھی لوٹ کر آئیں گے
ہم آج یہ فیصلہ کر چلے وفا کر چلے

ہم جو کہتے تھے تمہیں چاہتے ہیں جان سے زیادہ
سو یہ جان تم پہ فدا کر چلے وفا کر چلے

اے میرے یار خدا تمہیں رنج و غم نہ دکھائے کبھی
تیرے لیے یہ دعا کر چلے وفا کر چلے

اپنی آرزؤں کی لاش اپنے کاندھوں پہ اٹھا کر
تمہیں اپنی چاہت سے رہا کر چلے وفا کر چلے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore