Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے وفاؤں نے یہ گھر دیا ہے

By: وشمہ خان وشمہ

مجھے وفاؤں نے یہ گھر دیا ہے
"مری آنکھوں میں پانی بھر دیا ہے"

محبت کی حسرت ہی چھین لی ہے
یہ کیسا مجھ کو مال و زر دیا ہے

کتنا اونچا ہو گیا ہے قد مرا اب
میں نے سولی پہ اپنا سر دیا ہے

دیکھو اردو زباں نے جگ میں میرا
نام پہلے سے بھی اونچا کر دیا ہے

چلو اچھا ہوا جو تم نے بھی چھوڑا
انجام الفت کا مجھے بہتر دیا ہے

وشمہ خوش ہوں میں اب اپنے خدا سے
جس نے دنیا میں اپنا ڈر دیا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore