By: SHABEEB HASHMI
تیری یاد کے آنسو میری آنکھوں میں بسے ہیں
پھر رات کی تنہائی میں بھی کچھ خواب نئے ہیں
مہ خانے میں جاتا ھوں تو کھو جاتا ھوں اکثر
ساقی نے بھی چند شعر بہت خوب کہے ہیں
الجھے ھوئے لمحوں کی دستک ھے ذہن پے
جو عفریب کی طرح میری رگوں میں ہی جمے ہیں
وہ جب بھی بلائیں گے ہمیں جانا ہی پڑے گا
چند روز تو وہ بھی میرے آنگن میں رہے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?