By: Sohail Abbas
خوابوں میں نہ رہا کرو
عذابوں میں نہ رہا کرو
کبھی کہیں مَسلے نہ جاؤ
گلابوں میں نہ رہا کرو
فضا بھی ہو رنگین کبھی
حجابوں میں نہ رہا کرو
کوئی تو کام بےغرض بھی ہو
ثوابوں میں نہ رہا کرو
سچ کا سامنا کرنا سیکھو
سرابوں میں نہ رہا کرو
زمین پر بھی آؤ کبھی
سحابوں میں نہ رہا کرو
چہروں پہ بھی بہت لکھا ہے
کتابوں میں نہ رہا کرو
کبھی تو خود بھی جان جاؤ
جوابوں میں نہ رہا کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?