By: Mohammad Zaki
جب برا وقت ہم پے آیا ہے
ساتھ مشکل کشا کو پایا ہے
شمع محفل سے دل لگایا ہے
کیا پتنگے کا وقت آیا ہے
زندگی لے رہی ہے انگڑائی
کیا جوانی کا دور آیا ہے
اس ضعیفی میں پیار کی باتیں
باسی ہانڈی میں کھول آیا ہے
بے نظیر ہو کہ ہو نواز شریف
مال دونوں نے خوب کھایا ہے
پیٹ میں درد ہو رہا تھا بہت
بعد غیبت کے چین آیا ہے
انکا کہنا شب وصال ذکی
آپ نے کیوں دیا بجھایا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?