By: UA
چوٹ کھائے ہیں مگر آہ بھی نہیں کرتے
دل جو چاہے تو کبھی واہ بھی نہیں کرتے
میرے درویش سخاوت کے تیری کیا کہنے
ایسی فیاضیاں تو شاہ بھی نہیں کرتے
وہ بھی کیا خوب ہیں گمنامیوں کے شائق ہیں
لوگ جانیں انہیں یہ چاہ بھی نہیں کرتے
ایک انوکھا سا تعلق ہمارے درمیاں ہے
توڑتے بھی نہیں نباہ بھی نہیں کرتے
کتنی حسیں یادوں کے مینارے عظمٰی
گر بناتے نہیں تباہ بھی نہیں کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?