Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم۔۔ گیت

By: Dr.Zahid sheikh

یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم
چمن میں فصل کانٹوں کی کبھی بونے نہ دیں گے ہم

یہ وعدہ ہے نبھائیں گے وفا کی ریت کو جانم
تمھیں بانہوں میں لے کر پیار دیں گے ہر گھڑی،ہر دم

کسی بھی بات پر تم کو کبھی رونے نہ دیں گے ہم
یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم

سفر میں چور ہو کر ہم کبھی واپس نہ آئیں گے
پکڑ کر ہاتھ منزل کی طرف بڑھتے ہی جائیں گے

تمھیں گرد سفر میں پل کو بھی کھونے نہ دیں گے ہم
یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم

ملن کی رات قسمت پاس لائے گی تمھیں جاناں
رہے گی بے قراری صبح ہونے تک ہمیں جاناں

یہ سوچاہے تمھیں بھی رات بھر سونے نہ دیں گے ہم
یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم

یہ طے ہے اپنی چاہت پہ ستم ہونے نہ دیں گے ہم
چمن میں فصل کانٹوں کی کبھی بونے نہ دیں گے ہم

Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?

Download on google play Download on appstore