By: NEHAL INAYAT GILL
لگتا ہے مجھے ڈر حالاتوں سے
زمانے سے رسموں سے ذاتوں سے
بجھے رہنے دو چراغ میرے گھرکے
میرا نہیں رشتہ کوئی شب براتوں سے
عاشقِ بدبخت پہ اِک احسان کر
مجھے زہر دے جا اپنے ہاتھوں سے
پوچھ ذرا ستاروں سے میرا حال
میں سویا نہیں ہوں کہی راتوں سے
جب کہتے ہو ، میں مجبور ہوں
ڈر لگتا ہے تری باتوں سے
یہ جو دل تڑپتا ہے سوتا نہیں
روگ لگا یہ اُن سے ملاقاتوں سے
نہالؔ کیا کرنا چاہتے ہو ثابت اب
بے وزن شعروں سے ، غزلاتوں سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?