By: Asad
ان کے پاس جانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
دل اپنا کسی بہانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
خزانہ محبت کا کہین لٹ نہ جائے
دل پہلے سے چرانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
کچھ اپنے پرائے کی پہچان کے واسطے
دل سبکو آزمانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
کون جانے بلائے عشق کب سر پے آئے
دل خود کو بچانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
کم آس ھے مگر اس نے امید نہیں چھوڑی
دل کوئی حسرت بندھانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
یہ رشتا محبت کا اسد سدا رھے قائم
دل وفا توڑ نبھانے کی وجہ ڈھونڈتا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?