By: NEHAL INAYAT GILL
میری آنکھوں میں دیکھ لیا کرو
خود کو سنوارنے کے لئے
دیکھو مجھے اب جانِ جاناں !
آئینے کی نیت پہ بھروسہ نہیں
میں نے کہی بار دیکھا ہے
میں نے کہی بار غور کیا
تُم جب مگن ہوتے ہو بہت
اپنے گیسوؤں کو سجانے میں
ترچھی نگاہ سے دیکھتا ہے تمہیں
اور پھرمسکراتا ہے عجیب سا
آئینے کی آنکھوں میں شیطانی دیکھی
آئینے کی آنکھوں میں بے ایمانی دیکھی
Plz ضد چھوڑو بات مان جاؤ
تُم نہ آئینے کو دیکھا کرو
تُم نہ آئینے میں سجا کرو
میری آنکھوں میں دیکھ لیا کرو
خود کو سنوارنے کے لئے۔۔۔
خود کو سنوارنے کے لئے۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?