By: محسن امتیاز
اُس کو احساس یہ دلانا ہے
میں نے دنیا سے روٹھ جانا ہے
اے دل توڑنے والے! سن لے
خدا کو منہ بھی تو دکھانا ہے
جھوٹ، نفرت اور دھوکے بازی
تو نے دنیا سے بھی تو جانا ہے
سنو تمہاری آواز کٹ رہی ہے
تمہارے پاس یہ اچھا بہانہ ہے
روٹھ جاؤں اگر کبھی تم سے
کونسا تم نے مجھے منانا ہے
نیند تُو آ جا میری آنکھوں میں
اُس نے خواب میں جو آنا ہے
اس لئے مشغول ہوں میں بچوں میں
اپنے دل کو بھی تو بہلانا ہے
میں نے مرنا نہیں ہے پر محسن
دنیا میں نام بھی کمانا ہے
شاعری چھوڑنے سے کیا ہوگا
تم نے پھر بھی تو یاد آنا ہے
عشق میں مار نہیں کھانی پر
تیری گلی میں مگر آنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?