Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ زخم فروش بن گیا ہے اب

By: ارسلان حُسینؔ

وہ زخم فروش بن گیا ہے اب
دل کا دوش بن گیا ہے اب

اپنے دل سے کریدنا ہے اسے
عشق روگ بن گیا ہے اب

وہ جو قربت کا ایک لمحہ تھا
وہ لمحہِ سوگ بن گیا ہے اب

لہجے کی تلخیاں یہ کہہ رہی ہیں
تعلق بوجھ بن گیا ہے اب

راویہ دیکھ کر اپنوں کا حُسینؔ
دشمن دوست بن گیا ہے اب


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore