By: Muhammad Faisal
فلسطیں میں شہیدوں کے لہو کی اتنی ارزانی
گلی کوچوں میں جیسے جا بجا بہتا ہوا پانی
مگر ہے اُمتِ مسلم ابھی تک محوِ حیرانی
ہے چھائی اس پہ عیش و زر پرستی فحش و عریانی
درودیوارِ اقصیٰ سے یہی پیغام آتا ہے
مسلمانو ؛ تمھیں پھر قبلۂ اوّل بلاتا ہے
نہیں مومن پہ لازم کیا حرم کی پاسبانی ہے
بھلادی تم نے یہ اسلام کی زندہ نشانی ہے
غلامی میں گذرنی کیا تمھاری زندگانی ہے
نہیں کیا دین کی خا طر تمھاری نوجوانی ہے
درودیوارِ اقصیٰ سے یہی پیغام آتا ہے
مسلمانو ؛ تمھیں پھر قبلۂ اوّل بلاتا ہے
بہت تم سو چکے غفلت میں اب بیدار ہو جاؤ
عدو کی سازشوں سے مومنو ہشیار ہو جاؤ
دفاعِ دینِ حق کے واسطے تیار ہو جاؤ
ہتھیلی پر لئے جاں بر سرِ پیکار ہو جاؤ
درودیوارِ اقصیٰ سے یہی پیغام آتا ہے
مسلمانو ؛ تمھیں پھر قبلۂ اوّل بلاتا ہے
اُٹھو نامِ خدا لوکفر کو جھنجوڑ ڈالو تم
یہودی حاکمیت کے فُسوں کو توڑ ڈالو تم
اُٹھیں جو جانبِ اقصیٰ وہ آنکھیں پھوڑ ڈالو تم
عدو کے پنجۂ ظلم و ستم کو موڑ ڈالو تم
درودیوارِ اقصیٰ سے یہی پیغام آتا ہے
مسلمانو ؛ تمھیں پھر قبلۂ اوّل بلاتا ہے
تم عزم و حوصلے میں خالدِ جرار ہو جاؤ
شجاعت میں مثالِ حیدرِ کرار ہو جاؤ
شہادت کے نشے میں جعفر طیّار ہو جاؤ
سرِ میداں عدو کے واسطے ضرار ہو جاؤ
درودیوارِ اقصیٰ سے یہی پیغام آتا ہے
مسلمانو ؛ تمھیں پھر قبلۂ اوّل بلاتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?