By: M.ASGHAR MIRPURI
تمام جہانوں کا جو کاتب تقدیر ہے
میرےمقدرمیں لکھی توحید کی لکیر ہے
اس کہ سوا کوئی کسی کا مشکل کشا نہیں
فقط صرف الله ہی ہم سب کا دستگیر ہے
جو سب جہانوں کہ لیے رحمت بن کر آئے
اک ان کے سوا کوئی اور نہ ہماراپیر ہے
جو شرک کا کبھی مرتکب ہو نہیں سکتا
میرےمولا نے مجھےبخشا ایساضمیرہے
اسےروحانی سکوں میسر ہو نہیں سکتا
جو شخص بدعات و خرافات کا اسیر ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?