Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آؤ اک دوجے میں کھو جاتے ہیں

By: AF(Lucky)

میری چوڑیاں تمہیں پکارتی ہیں
تمہاری دید کی خاطر راستہ نہارتی ہیں

کہاں چھپ گئے ہو مہتاب بن کے
اتر آؤ میرے اندھیروں میں آفتاب بن کے

میں کاجل لگاؤ تمہیں سامنے بٹھا کر
تم زمانے کو بھول جاؤ مجھے اپنے سامنے بٹھا کر

اس خاموشی کو توڑ دو کچھ پل کے لیے
تلخیوں کا دامن چھوڑ دو کچھ پل کے لیے

آؤ اک دوجے میں کھو جاتے ہیں
اک دوسرے پے سر رکھ کر سو جاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore