Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دل کی خوشی کے لئے جیتے ہیں (گیت)

By: farah ejaz

دل کی خوشی کے لئے جیتے ہیں
ہم صرف تیرے لئے جیتے ہیں

سن سکو تو ہماری التجا سن لو
دل کو تیری ضرورت ہے یہ تیرا سن لو
تیرے بن ہے جیون ویران سن لو

دل کی خوشی کے لئے جیتے ہیں
ہم صرف تیرے لئے جیتے ہیں

تڑپتا ہے من تیرے دیدار کے لئے
دل کی لگی بن گئی روگ جاں کے لئے
اب نہ جیتے ہیں نہ مرتے ہیں زندگی کس کام کے لئے

دل کی خوشی کے لئے جیتے ہیں
ہم صرف تیرے لئے جیتے ہیں

آج پھر داغ نیا دل پے سجایا ہے صنم
آج پھر تیرے خیال سے اس وحشیکو بہلایا ہے صنم
آج پھر اپنے لہو سے الفت کا دیپ جلایا ہے صنم

دل کی خوشی کے لئے جیتے ہیں
ہم صرف تیرے لئے جیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore