By: Mir Hassan
کرتے ہیں جو بھی مدحت_سرکار جا بہ جا
ان کی دھن سے آتی ہے مہکار جا بہ جا
مجھ کو طبیبو چھوڑ دوللہ چھوڑ دو
میری دوا ہے مدحت سرکار جا بہ جا
دنیا تجھے جو کچھ کہے لیکن رہے یہ یاد
ہونا ہے تجھ کو ان سے وفادار جا بہ جا
ہم کو نبی کے عشق نے آزاد کر دیا
عشق_جہاں میں ہم تھے گرفتار جا بہ جا
یوسف کا حسن صرف ذلیخاں نے دیکھا پر
حسن_شہہ زمن ہے نمودار جا بہ بجا
شاہوں کی مہربانیاں محدود ہیں حسن
ان کا کرم جہاں میں ہے ہموار جا بہ بجا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?