By: UA
دیکھو مجھ سے کوئی امید نہ رکھنا
کہ میں تمہیں یہ بتاؤنگی۔۔۔
تم کیا ہو، اور تم کیسے ہو
کیونکہ تم خود جانتے ہو
کہ تم کیا ہو اور تم کیسے ہو۔۔؟
کیونکہ میں جھوٹ بولنا نہیں چاہتی
اور تم سچ تسلیم کرنا نہیں چاہوگے
تو کیوں مجھ سے اصرار کرتے ہو
تو کیوں بار بار یہ تکرار کرتے ہو
کیوں مجھ سے کہتے ہو عظمٰی۔۔!
بتاؤ میں کیسا ہوں
عظمٰی! بتاؤ میں کسطرح کا ہوں۔۔؟
لیکن میں نہیں بتاؤنگی
کیونکہ اگر میں نے بتا دیا
تو تمہارا دِل ٹوٹ جائیگا
اور دِل کے ٹوٹنے سے
تم پہلے سے بھی زیادہ
بے پرواہ ہو جاؤگے
اِسلئے یہ بات مجھ سے
تم جتنی بار پوچھو گے
یہی بات دوہراؤنگی
دیکھو مجھ سے کوئی امید نہ رکھنا
کہ میں تمہیں یہ بتاؤنگی۔۔۔
تم کیا ہو، اور تم کیسے ہو
کیونکہ تم خود جانتے ہو
کہ تم کیا ہو اور تم کیسے ہو۔۔؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?