Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہمارے گناہوں کے سبب آیا ہے زلزلہ لوگوں

By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ

ہمارے گناہوں کے سبب آیا ہے زلزلہ لوگوں
نام الہی لو کہ کڑا ہے مرحلہ لوگوں

یہ اعلان قیامت ہے خدا کی طرف سے
کہ ہم مبتلا ئے آزمائش ہیں زلزلہ و برف سے

اس سے پہلے کہ خدا ہم سے روٹھ جائے
چلو اپنے گناہوں کا کر لیں ازالہ لوگوں

ہاتھ جوڑیں اور جھکا دیں ہم جبیں اپنی
خدا سے سلامت مانگیں جانیں اور زمیں اپنی

چلو گناہوں سے نیکیوں کا کریں تبادلہ لوگوں

احکام خدا کے مطابق بنائیں حیات کا نظام اپنا
ہر بنی نوع تک پہنچا ئیں یہ پیغام اپنا

اسی طور ہو گا ہمارے گناہوں کا کفارہ لوگوں

یہ بھی فضل ربی ہے کہ ہم زندہ ہیں
چلو خدا سے کہیں سب کہ ہم شرمندہ ہیں

نئے ڈھنگ سے شروع کریں حیات کا سلسلہ لوگوں

وقت نازک ہے پیارو چلو خود کو بیدار کریں
روز ازل کے لیے انسانیت کو تیار کریں

چلو متحد ہو کے کریں آج یہ فیصلہ لوگوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore