By: hasanpurki
سر پہ سہرا نہیں تن پہ کپڑا چاہیے
مجھ کو دلہن نہیں نوکری چا ہیے
مجھ کو روٹی چاہیے مجھ کو پانی چاہیے
مجھ کو تعلیم چاہیے مجھ کو ہنر چاہیے
مجھ کو علاج چاہیے مجھ کو چھت چاہیے
مجھ کو چیٹر نہیں مجھ کو لیڈر چاہیے
مجھ کو عمران چاہیے مجھ کو ہاشمی چاہیے
مجھ کو لیپ ٹاپ نہیں مجھ کو بجلی چاہیے
مجھ کو سلکشن نہیں الیکشن چاہیے
مجھ کو جھرلو نہیں صاف الیکشن چاہیے
مجھ کو خمینی چاہیے مجھ کو مہاتیر چاہیے
مجھ کو نواز شریف اور زرداری نہیں چاہیے
مجھ کو امن چاہیے مجھ کو سکون چاہیے
مجھ کو موت نہیں بلکہ زندگی چاہیے
مجھ کو محبت چاہیئے مجھ کو اخوت چاہیے
مجھ کو نفرت،تعصب،قتل اور دہشت نہیں چاہیے
مجھ کو گاڑی،پجیروز لینڈ کروزر نہیں چاہیے
مجھ کو بس اور ریلوے کا صحیح سسٹم چاہیے
مجھ کو بس تم سے اور نہ کچھ چا ہیے
سڑک اور گلیوں میں امن چاہیے
اے خدا تو ہی سن لے ہماری دعا
یہ تو سنتے نہیں ہم غریبوں کی صدا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?