By: محمد اطہر طاہر
تضادِ محبت
عجیب اک فرق تھا
ہم دونوں کی محبت میں
مجھے اپنی زندگی کی
تمام ضروریات سے پہلے
جسم و جان سے پہلے،
اپنی ہر سانس سے پہلے
فقط اس کی ضرورت تھی
اور اس کے برعکس
اس کو تمام ضروریات
آسائیشات و تعیشات
معاشرے میں مقامِ بالا
اس پر بھی کچھ شرائط
اس سے بھی بہت بعد
شاید "میں"
شاید یہ محبت تھی
شاید یہ اک سودا تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?