Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بچھڑنے والے وعدے ہزار کرتے تھے

By: NEHAL GILL

بڑے دعوے بڑے اقرار کرتے تھے
بچھڑنے والے وعدے ہزار کرتے تھے

ہنسی میں کرتے جو فراق کی بات
وہ لڑتے ہم سے اشکبار کرتے تھے

فون کر کے کہتے تھے وہ مجھے
جلد گھر آئیے ، بارہا اصرار کرتے تھے

میں تو حیران ہوں اُس نے چھوڑا
میرے لئے جو ہر سے تکرار کرتے تھے

گھائیل کر دیا دل کا کونا کونا
جو دیوانگی سے زیادہ پیار کرتے تھے

نظریں پھیڑ لیتے ہیں آج کل وہ
دوپہر میں جو میرا دیدار کرتے تھے

فقط موسم ہی نہیں بدلتے دیارِ یار میں
لوگ بھی چہرے نئے اختیار کرتے تھے

نہال جی فکر مند میرے سارے ہی
میری قبر کی جا تیار کرتے تھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore