Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پہلی سی انتظار کی شدت نہیں رہی

By: Ruqayyah Maalik

پہلی سی انتظار کی شدت نہیں رہی
یعنی کہ ضبط درد کی ہمت نہیں رہی

ایسا نہیں کہ تم سے محبت نہیں رہی
تیری وفا کی لیکن ضرورت نہیں رہی

آؤ گے تو ضرور تواضع کریں گے ہم
پر وہ بلائیں لینے کی عادت نہیں رہی

گویا ہم اہل حسن کے قابل نہیں رھے
گر ہم میں وہ ادا وہ نزاکت نہیں رہی

دیکھا کرے گا کون اب معاملات شہر
بینا تھے جو انھی کی بصارت نہیں رہی

دنیا تیرے مزاج نے جینا سکھا دیا
لے دیکھ ہم میں کوئ شرارت نہیں رہی

چل دل تو سوئے دار چل کیا کام اب تیرا
جس پہ تھا تو دھڑکتا وہ آہٹ نہیں رہی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore