By: UA
ہم نے عہدِ وفا نِبھایا
آپ نے ہر ایک وعدہ بھلایا
ہم نے آپ کو سدا ہنسایا
آپ نے ہمیں بہت رلایا
ہم نے آپ کو اپنا بنایا
آپ نے ہمیں کِیا پرایا
ہم نے مسندِ دِل پہ بٹھایا
آپ نے ہمیں نظر سے گِرایا
ہم نے آپ میں خود کو پایا
آپ نے خود کو کسی میں پایا
ہم اپنوں میں تنہا رہ گئے
آپ نے غیر کا بن کے دِکھایا
ہم نے عہدِ وفا نِبھایا
آپ نے ہر ایک وعدہ بھلایا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?