By: SHABEEB HASHMI
خزاں کی بستیوں میں ھم نے اپنا گھر لیا ھے
جلتی راھوں سے پھر اپنا اک سفر لیا ھے
اندھیرے جاگتے ہیں میری بے درد راتوں میں
سناٹوں کو مییں نے اپنے دامن میں بھر لیا ھے
سلگتی آنکھوں نے جگراتوں کے کئی روپ دکھلائے
مجھے سونے دو میں نے رات سے اک پہر لیا ھے
دروازہ بند کر کے اسکو کیوں محبوس رکھا ھے
اسے جانے دو میں نے وہ الزام اپنے سر لیا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?