By: rehan abbas
ہزار حیلے سہی جی لگے نہ جیون میں
میں وہ زمین جو پیاسی رہی ہے ساون میں
میں اپنی کاشت کی کھیتی اجاڑ ایا ہوں
نہ میرے ہاتھ میں کچھ ہے نہ میرے دامن میں
نظر اٹھاؤں جدھر راکھ ہی نظر آئے
یہ کس نے اگ لگا دی مرے نشیمن میں
گلاب بھی ہے وہی اور وہی کلی بھی ہے
بس ایک آنکھیں ہی میری نہیں ہیں گلشن میں
یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں ہی جانا تھا
ستارے دھونڈ رہا تھا میں دستِ رہزن میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?