By: Ahmad Faisal Ayaz
اس سادگی میں تغیر کا سبب کیا ہے
سخن بے ادب ہے تو ادب کیا ہے
ہماری بات بھی تو نہ پہنچی ان تلک
پھر بھی خفا ہیں یہ غضب کیا ہے
چاند بھی دکھاتا ہے سب داغ اپنے
جو ہم نے دکھائے تو عجب کیا ہے
مسرور ہوتے ہیں جو خوشی کے نشے میں
نہ جانتے ہیں کہ دل کا کرب کیا ہے
شناسا ہے ان کی خصلت سے پھر بھی
سوچتے ہیں کہ موجب حرب کیا ہے
ہم نے دکھائی ہے محبت دنیا بھر سے
ہم بھی کہتے ہیں عجم و عرب کیا ہے
ہنسے وہ میرے دل پہ اور کہا عیاز
تیرے دل کے رونے کاسبب کیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?