Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے نفرت ہے دوسرے لوگوں کی طرح محبت کرنے سے

By: مرزا عبدالعلیم بیگ

مجھے نفرت ہے
دوسرے لوگوں کی طرح محبت کرنے سے

مجھے نفرت ہے
دوسرے لوگوں کی طرح لکھنے سے

میں تم سے محبت کرتا ہوں
جب تم رُوتی ہو
مجھے اچھی لگتی ہو

میں محبت کرتا ہوں
تمہارے دُھندلائے ہوئے افسردہ چہرے سے

مجھے اچھی لگتی ہو
جب دل گرفتگی تمہیں پگھلا دیتی ہے

مجھے بہتے آنسو اچھے لگتے ہیں
میں پیار کرتا ہوں

آنسوؤں سے بھیگے ہوئے تمہارے چہرے سے
مجھے اچھی لگتی ہو

اور بہت ہی خوبصورت ہو جاتی ہو
جب تم رُو رہی ہو

تم نے ایسا کیسے سوچ لیا؟
میں نے تمہیں دل سے بُھلا دیا

نہیں جاناں
تمہارا نام آتے ہی
دلِ بے تاب ویسے ہی دھڑکتا ہے

میں اب بھی لفظ لکھتا ہوں
میں ان لفظوں میں جیتا مرتا ہوں

تمیں فرصت ملے تو دیکھو
مری سانسوں میں بسنے والا ہر اک پل

تمہارے ذکر سے خالی نہیں ہوتا
مری جان
مرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے

مگر

مجھے نفرت ہے
دوسرے لوگوں کی طرح محبت کرنے سے

مجھے نفرت ہے
دوسرے لوگوں کی طرح لکھنے سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore