Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تَم اپنا حصہ رکھ لو میرے حصے کو رہنے دو

By: UA

تَم اپنا حصہ رکھ لو میرے حصے کو رہنے دو
اب یہ قصہ ہوا پَرانا اِس قصے کو رہنے دو

یہ تیرا وہ میرا ہے اور یہ میرا وہ تیرا ہے
ایسی باتیں کیوں کریں اس تذکرے کو رہنے دو

تَم نے بھی تو یہ ہی کہا تھا جو تیرا وہ میرا ہے
یہ ادلہ بدلہ کیا ہے ادلے بدلے کو رہنے دو

کس نے کس کو یاد رکھا کون کسے کب بھول گیا
اس جھگڑے میں کیا رکھا ہے اس جھگڑے کو رہنے دو

عظمٰی ہم تو یہ ہی کہیں گے اچھائی کو یاد رکھو
اچھے لمحوں کو دوہراؤ اور بَرے کو رہنے دو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore