Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ میرا کیوں نہ تھا

By: Faiza Umair

میرے اور اُس کے درمیان ایک فاصلہ سدا سے تھا
یہ فاصلہ نہ ختم ھوا یہ معاملہ تو انا کا تھا

ہم اُس کی ذات میں تھے ڈوبے
اور وہ اپنی ذات کی کھوج میں تھا

وہ نہیں تھا میری منزل، ابتدا سے جانتی تھی
زندگی مان کر اُسے مجھے منزلوں کا پتہ نہ تھا

وہ ساتھ ھے تو ھےہر خوشی، وہ دُور ھو تو تشنگی
اُس کا ساتھ ہی تھا زندگی مگر وہ تو باخبر نہ تھا

ھوئ جب بھی محو گفتگو، اُسے پایا اپنے پاس ہی
بار ہا یہ سوال اُٹھا آخر وہ میرا کیوں نہ تھا؟؟؟؟؟

اُسے پیار تھا مجھ سے یا دل کو اک گماں سا تھا
ہم لُٹ چکے تھے اُس پہ جسے جادوگری میں کمال تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore