By: azharm
پھول پتے بھی کھلکھلاتے ہیں
پیار میں سب ہی چہچہاتے ہیں
ذرد پتے بہار سے پہلے
چرچراتے ہیں ، مسکراتے ہیں
ہجر بیتا وصال کی رُت ہے
بھول کر غم کو گنگناتے ہیں
روشنی سیج پر بکھرنے دو
چاند تارے سے جھلملاتے ہیں
کیا محبت شراب ہوتی ہے؟
یا نشہ ہے کہ لڑکھڑاتے ہیں
وہ تصور میں آ گئی ہو گی
دیکھ اظہر جی کسمساتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?