Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اس کے کچھ جھوٹے دعوے، اور میری ٹوٹتی امیدیں"

By: Maria Riaz

میں نے کہا; میں خواب ہوں؟
کہنے لگا تمیں حقیقت کروں گا

میں نے کہا; میں بے جان پتلا ہوں؟
کہنے لگا تجھ میں اپنی سانسیں پھونکوں گا

میں نے کہا; مجھ میں زندگی بس نام ہے؟
کہنے لگا تجھ میں ڈوب جاؤں گا

میں نے کہا; میں ہنس نہیں سکتی؟
کہنے لگا تمارے لبوں پر مسکراہٹیں سجاؤں گا

میں نے کہا; میں نامکمل فقرہ ہوں؟
کہنے لگا تجھے بے مثال تحریر لکھوں گا

میں نے کہا; میں بے رنگ تیتلی ہوں؟
کہنے لگا تجھ میں دھنک کے رنگ بھروں گا

میں نے کہا; میں موت ہوں؟
کہنے لگا دلنشیں تجھے ہنس کر گلے سے لگاؤں گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore