By: Qari Abdul Rehman
یہ کیسی ہے
سنا تھا ہم نے لوگوں سے
محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی
یہ آنکھوں میں چمکتی ہے
یہ چہروں پر دمکتی ہے
یہ لہجوں میں جھلکتی ہے
دلوں تک کو گلاتی ہے
لہو ایندھن بناتی ہے
یہ سچ ہے تو پھر آخر
ہمیں اس ذات بر حق سے بھی
بھلا کیسی محبت ہے
نہ آنکھوں سے جھلکتی ہے
نہ لہجوں میں سلگتی ہے
دلوں کو آزماتی ہے
نہ راتو ں کو جگاتی ہے
نہ یہ مجنوں بناتی ہے
عجب اگر یہ محبت ہے
تو یہ کیسی محبت ہے
یھ کیسی محبت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?