By: Sajid Hadayat
دعویٰ عشق کرے مجھ سے، مگر پیار نہیں
یار ہے میرا، مگر میرا طرفدار نہیں
میں نے اشکوں سے وفاؤں کی لگائی قیمت
میں محبت ہوں، محبت کا خریدار نہیں
میں پجاری ہوں نہ معبد کی تمنا ہے مجھے
میں کسی بت کی محبت میں گرفتار نہیں
جانتا ہوں کہ ابھی دھوپ میں جلنا ہے مجھے
میرے رستے میں کوئی سایہ دیوار نہیں
خار دامن میں لئیے شوق سے آ سکتے ہو
اب یہاں کوئی بھی پھولوں کا پرستار نہیں
وہ مجھے چھوڑ کے جاتا ہے تو جائے ساجد
کیا کروں آج میں اپنا بھی طلبگار نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?