Bazm e Urdu - The urdu poetry app

امی

By: Ijaz Kashmiri

آنکھیں پھر سے کیوں ہیں لال امّی
پھر کس بات کا ملال امی

جانے والے لوٹتے کہاں ہیں
کیوں ہو آج پھر نڈھال امّی

زندگی کے یہ ایسے مت گزاریں
باقی جو ہیں ماہ و سال امّی

عظمٰی، عائشہ بھی اور مریم
جب ہیں،ہو کیوں پھر بے حال امّی

خوش رہ سکتا ہوں میں گر رہیں آپ
کر دیں نا یہ بھی کمال امّی

بالکل بھی نہیں ہے اچھا یہ جو
رکھا ہے بنا کے حال امّی

بہتر ہے یہ، لائیں ذِہن میں اب
خوش رہنے کا کوئی خیال امّی

خوش خوش آپ ہوں میں جب بھی دیکھوں
کوئی نہ رہے سوال امّی

دیکھا نہ تھا غم کا شائبہ تک
کر لیے کیسے اب حلال امّی

ہم سب کے لیے خوش رہ کے ہی اب تو
قائم کر ہی دیں مثال امّی

ہم بے نُور ہو نہ جائیں کہ آپ
ہم سب کا ہی ہیں جمال امّی

اب اعجاز بھی ہے ملتمس کہ
غم کا نہ ہو احتمال امّی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore