By: وشمہ خان وشمہ
آپ سنتے ہیں یہ سدا ہیں ہم
کچھ تماری بھی تو دوا ہیں ہم
جب میسر ہو گہری تنہائی
خود سے کچھ دیر آشنا ہیں ہم
غم کا شکوہ نہ کیجیے صاحب
اپنی حالت پہ مبتلا ہیں ہم
ہو ہی جائیں گے ہم خیال کبھی
دور تک ساتھ ہم نوا ہیں ہم
گزری سر سے نمازِ عشق میں ہم
ہوئی گر یہ بھی جو ادا ہیں ہم
ے وفائی پہ مرگئے تیری
بے وفا یہ ہی تو سزا ہیں ہم
فاصلے ہیں یہ زندگی بھر کے.
دل کے جذبے کا یہ صلہ ہیں ہم
خود کو طوفاں میں آزمائیں ذرا
ساحلوں کا ہی تو سرا ہیں ہم
خوف دنیا نکال کر دل سے
بس خدا کا ہی آسرا ہیں ہم
بے اثر ہے مری دعا وشمہ
ہو اثر اس میں تو صدا ہیں ہم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?