By: Gulzareen Pasha Zareen
سارے عالم میں وہ معتبر ہو گیا
جس کا آقا کی نگری میں گھر ہو گیا
سوئے طیبہ جو باندھا ہے رخت سفر
رستہ جنت کا اب مختصر ہو گیا
چھو سکے گی نہ نار جہنم اسے
کملی والے کا جو سگ در ہو گیا
میں تصور میں تنہا مدینے چلا
عشق احمد میرا ہمسفر ہو گیا
رنگ آنکھوں میں اب کوئ جچتا نہیں
سبز گنبد کا ایسا اثر ہو گیا
پڑھی جس نے زریں دل سے نعت نبی
وہ تو ہر اک کا نور نظر ہو گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?