By: m.asghar mirpuri
اسےکیا خبرمیں کس کرب سے گزر رہا ہوں
پیار میں جوغم ملےان سےسمجھوتہ کررہاہوں
اس سےدور رہ کر جینا بھی کوئی جینا ہے
لگتا ہے جیسےزندگی سےدھوکاکررہاہوں
دنیا والوں کی نظر میں زندہ تو ہوں لیکن
اسکی جدائی میں گھٹ گھٹ کہ مررہاہوں
بجھتےجا رہے ہیں میری امیدوں کہ چراغ
اپنے خون جگرسے میں انہیں بھررہاہوں
اس نےمجرم ٹھہرایاہےعدالت میں مجھے
میں کچھ کہے بناسرتسلیم خم کررہاہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?