Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سنا ہے مجھ سے بچھڑ کے وہ بے قرار نہ تھا

By: Dr.Zahid Sheikh

سنا ہے مجھ سے بچھڑ کے وہ بے قرار نہ تھا
اسے تھا دعویٰ ،حقیقت میں مجھ سے پیار نہ تھا

نبھاہ کرتے بھلا کیسے عمر بھر دونوں
جب ایک دوجے کی نیت پہ اعتبار نہ تھا

ملے تھے کتنی ہی مدت کے بعد ہم تنہا
تھی دھول وقت کی ،چہروں پہ وہ نکھار نہ تھا

گرا جو کھا کے میں ٹھوکر تو غیر آگے بڑھے
اٹھانے والوں میں اپنا و کوئی یار نہ تھا

وہ کام زیست میں کرنا پڑا مجھے اکثر
جسے میں کرنے کو دل سے کبھی تیار نہ تھا

ہماری قوم کی قسمت بھی جاگتی کیسے
کہ رہنما ہی ہمارا کوئی بیدار نہ تھا

جو شعر کہتا تھا گمنام مر گیا زاہد
کلام خوب تھا پر ا س کا اشتہا ر نہ تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore