By: کاشف حسین غائر
نظر ملی تو نظاروں میں بانٹ دی میں نے
یہ روشنی بھی ستاروں میں بانٹ دی میں نے
بس ایک شام بچی تھی تمہارے حصے کی
مگر وہ شام بھی یاروں میں بانٹ دی میں نے
جناب قرض چکایا ہے یوں عناصر کا
کہ زندگی انہی چاروں میں بانٹ دی میں نے
پکارتے تھے برابر مجھے سفر کے لئے
متاع خواب سواروں میں بانٹ دی میں نے
ہوا مزاج تھا کرتا بھی کیا سمندر کا
اک ایک لہر کناروں میں بانٹ دی میں نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?