Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جنگل میں وہ بے وقت سے گھبرائے ہوئے ہیں

By: وشمہ خان وشمہ

جنگل میں وہ بے وقت سے گھبرائے ہوئے ہیں
ہیں اپنے نشیمن میں سبھی لائے ہوئے ہیں

اک چہرہ جو اب میری بھی آنکھوں میں مکیں ہے
رہتا تھا تصور میں ہی بنوائے ہوئے ہیں

وہ جھوٹ سجائے ہوئے ہونٹوں پہ ہے سچا
میں موردِ الزام ہوں جو کھائے ہوئے ہیں

قائم ہے جو برسوں سے مرے دل کی زمیں پر
یہ امن کی بستی تھی جو یہ آئے ہوئے ہیں

اک لمحہ مسرت میں بھی جذبوں کا فسوں تھا
اس دشتِ طلب میں مری پھیلائے ہوئے ہیں

وہ میری عبادت کو بھی ٹھکرائے گا اک دن
معلوم تھا یہ سجدوں کو گنوائے ہوئے ہیں

وشمہ میں محبت کے سپاہی پہ ہوں قرباں
جو ہار گیا جیت سے شرمائے ہوئے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore