By: Rizwana aziz
تاریک اور بے کیف راتوں سے بے زار
مغموم دل کو ہےچاندنی رات کا انتظار
قدرت کا حسیں تحفہ ہے چاندنی رات
حسن ،دلفریبی اور دلکشی لئے اپنے اندر
گلوں کا رنگ کلیوں کا حسن اور سبزہ
ہرے بھرے کھیت نكهر ے ہیں کسقدر
عکس مہتاب اور پرسکون تالاب
معلوم ہوتی ہے بچھی ہر سو نقرئی چادر
دلنشیں ہے نظارہ میدان ہو یا ہوں صحر ا
پرلطف چاندنی کا اتھاہ سمندر
دکھتا ہے جیسے موجیں مار رہا ہو
آسماں سے برستا ہر سو سیلاب نور
بچوں ،بڑوں سب کو کر دیتا ہے مسرور
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?