By: RANA ASHFAQQAISER
وہ آگاز محبت کی وفائیں یاد آتی ہیں
کسی کےنامکیلب پر دعائیں یاد آتی ہیں
کسی کے اک تبسم کو متاع زندگی سمجھے
دل ناداں کی وہسادہ خطائیں یادآتی ہیں
کسی کی یادمیں راتوں کو اکثر جاگتے رہنا
وہ ناکردہ گناہوں کی سزائیں یاد آتی ہیں
وہ جھوٹے سے کسی کا روٹھ کر ہم کو رلا دینا
مزاج دلبراں کی وہ ادائیں یاد آتی ہیں
اگر دیکھوں جو ساون میں افق پر جھومتے بادل
رخ جاناں پہ وہ کالی گھٹائیں یاد آتی ہیں
اسے قیصرمیں کسے زندگی بھر بھول سکتا ہوں
ستمگر کی ہمیں بے جا جفائیں یاد آتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?