By: AF(Lucky)
میری انتہا کیا تھی
میری سدا کیا تھی
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ میری دعا کیا تھی
میرے وہ لفظ کیا تھے
میرے وہ اشک کیا تھے
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ میرے زخم کیا تھے
میری بےبسی کیا تھی
میری ہنسی کیا تھی
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ میری الجھن کیا تھی
میرا انتظار کیا تھا
میرا قرار کیا تھا
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ میرا پیار کیا تھا
میری ُامید کیا تھی
میری وہ دید کیا تھی
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ اس دل پے تیری جگیر کیا تھی
میری وہ بات کیا تھی
ہجرے غم کی وہ شام کیا تھی
تجھے میں کیا بتاؤں
کہ میری زندگی سے لڑائی کیا تھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?