Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نان پے ئنگ گیسٹ

By: محمد خلیل الرحمٰن

کون کہتا ہے کہ اب لوٹ کے گھر جاؤں گا
میزبانی تری ٹھُکراؤں گا ، مر جاؤں گا

میں ترے گھر میں جو رہتا ہوں مسافر کی طرح
تیرا کھانا نہیں کھاؤں تو کِدھر جاؤں گا

دال کی کون سی تاریخ ہے میں بھول گیا
گوشت اب بھی نہ ملے گا تو میں مر جاؤں گا

بے بسی، بے کسی و مفلسی و کنجوسی
یوں گزارا نہ کروں گا تو گزر جاؤں گا

اب کرایہ نہ طلب کر مرے اچھے مالک
رقم ساری میں وصیّت میں ہی کر جاؤں گا

بارے آرام سے کچھ دِن ہی گزاروں گا یہاں
سال ، دو سال میں اُس پار اُتر جاؤں گا

تیرا مہمان ہوں پھِر بھی تجھے پیسے دے دوں
ایسی حرکت نہ تو کی ہے ، نہ ہی کر جاؤں گا​


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore