Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہے اس کے چہرے پر پیار سب کے لئے

By: Jamil Hashmi

ہے اس کے چہرے پر پیار سب کے لئے
ہو جاتی ہے وہ بےقرار سب کے لئے

چلتی ہے جب وہ غموں کو مٹانے کے لئے
آ جاتی ہے اس میں سبک رفتار سب کے لئے

کتنا خوبصورت ہے اس کا وجود دنیا میں
بنایا ہے رب نے اسے مددگار سب کے لئے

دیکھ کر کھل جاتے ہیں چہرے سب کے
رہتی ہے اس کے چہرے پر بہار سب کے لئے

اس کے نام ہیں کئی زمانے میں
سسٹر کے روپ میں ہے درکار سب کے لئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore