By: UA
ہمت نہ ہاریں ھے ہم
جب تک ہے دم میں دم
زیادہ جاگتے رہنا ہے
ہم کو سونا ہے کم
تھک بھی جائیں گے لیکن
آرام کریں گے کم کم ہم
اپنے ہونٹوں پہ ہنسی
آنکھوں میں ہے نم
کام کے بندے ہو کر بھی
ہشیار ذرا ہیں کم
رنج اٹھاتے ہیں لیکن
ہوتے نہیں برہم
یونکہ خوب سمجھتے ہیں
قسمت کے زیر و بم
اپنے یاروں کی خوشی پہ
بھول کے اپنے غم
خوشی منایا کرتے ہیں
کرتے ہیں خوب اودھم
خاص نہ سمجھو یار ہمیں
ہیں عام سے بندے ہم
پر ہمت نہ ہاریں ھے ہم
جب تک ہے دم میں دم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?