By: maria ghouri
چاہے بدلیں ہزار
موسم
خوشی آئے یا چھائے
رہیں غم
مری جان!
آج تم مجھ سے وعدہ کرو
زمانے کے سخت اصولوں
سے ڈر کر
مجھے الوداع مت کہنا
کبھی دل سے الوداع مت کہنا
ہماری محبت اک کشتی
کی مانند ہے
جو زمانے کی تیز لہروں
پہ چل رہی ہے
مری جان
ان دھاروں میں ذرا بھی تیزی آئی
تو ہم ڈوب جائیں گے
گر یہ لہریں ہماری ہوئی
ہم مل جائیں گے
مری جان اس محبت کے
سمندر میں کئی موسم
کئی طوفان کئی زلزلے
آئیں گے
لیکن تم مجھ سے
وعدہ نبھانا
کبھی الوداع مت کہنا
دل سے الوداع مت کہنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?