By: Ahsan Mirza
غمِ حیات میں ڈوبے تو پھر مرتے چلے
یادوں میں اس کی جی کے ہم گزرتے چلے
تنہائی کا عالم ہےاور دلِ ناداں
کرے تو کیسے کرے اور کیا وہ کرتے چلے؟
محفلِ یار میں ممکن ہیں وہ ملیں گے ہمیں
گلہ بھلا کے خوشی میں ہی کچھ سنورتے چلے
مہ خانہ جو دیکھا قدم اکھڑنے لگے
یادوں کی جام پی کے ہم گزرتے چلے
میری آنکھوں میں سمندر سا امڈ آیا تھا
پڑے جو سجدے میں جاکر ہم بکھرتے چلے
میرا وجود تو اس مہہ جبیں سے ہے احسن
نگاہءِ انس جو پڑجائے ہم نکھرنے چلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?